Check out our most recent publications
کامیاب زندگی کے اصول - Kamyab Zindagi k Usool- Self-development Book in Urdu
Free sample · no sign-up

کامیاب زندگی کے اصول - Kamyab Zindagi k Usool- Self-development Book in Urdu

by Zunara Zafar

You are reading the first 12% of this book. Buy the e-book to keep going — it unlocks instantly and reads in your browser.

12% of the book — free to read

 

 

کامیاب زندگی کے اُصول

----------------------------

زنیرہ ظفر

 

داستان پبلشرز

کاپی رائٹ ۲۰۲۲ء داستان

جملہ حقوق بحق ناشر محفوظ ہیں۔

اس کتاب کا کوئی بھی حصہ ناشر کی پیشگی تحریری اجازت کے بغیر

چھپوایا اور فروخت نہیں کیا جا سکتا۔ تنقیدی مضامین اور تبصروں

میں مختصر اقتباسات کے استعمال پر یہ پابندی لاگو نہیں ہوتی۔

اشاعت اوّل ٢٠٢٢ء

مطبع: پکسلز پرنٹنگ سولیوشن

ناشر: داستان پبلشرز، پاکستان

www.daastan.com

 

*

مدیران

قدسیہ حذیفہ جمالیؔ

نرمین سرھیو

۔۔۔

 

سر ورق کے جملہ حقوق مصنفہ کےنام محفوظ ہیں

---

 

انتساب

میرے بہترین دوست اللہ کے نام  جنہوں نے ہمیشہ میری مدد کی۔

امی ابو جنہوں نے اس قابل بنایا کہ اپنے خیالات کو الفاظ دے سکوں۔

میری چھوٹی بہن نایاب ظفر جس نے میرے لیے بہت قربانیاں دیں۔

---

 

سوچنا اچھا ہے لیکن اچھا سوچنا۔

***

انسان تو ڈیسنٹ ہو گئے  ہیں مگر شہر اب بھی جنگل جیسے ہی ہیں۔

***

اوقات دکھانے والے وقت نہیں دیکھتے۔

***

گوگل سرچ چھوڑو؛  خود کو تلاش کرو۔۔۔!

***

با کردار لوگ کسی کی کردار کشی نہیں کرتے۔

***

کچھ لوگوں کو غلامی کا ایسا نشہ ہوتا ہے کہ آزادی انہیں محض ایک دھواں لگتی ہے۔

***

منافق تو روز  دنیا والوں سے داد وصول کرتا نظر آتا ہے مگر!

سچائی  یک طرفہ اور ایک دفعہ ہی بازی اپنے نام کرنے کا ہنر رکھتی ہے۔

***

حوصلوں سے کہہ دو اپنی اُڑان آسمانوں تک ہے۔

***

تنہائی ایک ایسا فن ہے جس میں مبتلا لوگ خود بھی اس فن میں مہارت نہیں رکھ سکتے۔

***

دولت سے دل کا سکون ممکن نہیں۔

***

پاکستان ایک آزاد ملک ہے جہاں آزادی صرف دوسروں کے معاملات میں بولنے تک ہی محدود ہے۔

***

اگر ہم دس قدم چلتے ہیں تو قسمت  ہماری طرف ایک قدم  ضرور  بڑھاتی ہے۔

***

یقین کی نعمت

یقین کی نعمت کی دولت بھی کسی کو تب ہی ملتی ہے جب کوئی مضبوط ارادوں کے ساتھ  بغیر کسی شکوک و شبہات کے پوری لگن کے ساتھ اپنی محنت کو جاری رکھتا ہے۔

***

یقین منسلک ہے  جاری کوششوں  کے ساتھ۔

***

آپ کی غلطی کے لیے اتنا ہی کافی ہے کہ آپ کو جو لگتا ہے غلط لگتا ہے۔

***

کہنے کو تو پاکستان میں کچھ نہیں ہو سکتا اور دیکھنے کو ہر روز کچھ نہ کچھ ہوتا نظر آتا ہے۔

***

ہمارے  معاشرے میں معاشرہ کی نظر سے ہمارا معاشرہ اچھا نہیں ہے۔

***

سستے لوگ عموماً مہنگا سبق دیتے ہیں۔

***

ایک غلطی یہ بھی ہے کہ آپ ہر غلطی کو غلط سمجھتے ہو۔

***

بہترین طالبعلم کون؟

اکثر  طالبعلم اپنے ٹیچرز کو یہ یاد کروا رہے ہوتے ہیں کہ آپ میرے ٹیچچر تھے کیوں نا طالبعلم ہی ایسے بنا جائے کہ ٹیچرز خود کہیں یہ تو میرا طالبعلم تھا۔

***

بنا موت کے بھی لوگ  مر سکتے ہیں جسے حسد  کہتے ہیں۔

***

تمام اہمیت،عزت،چاہت اور محبت ہمارا حق نہیں ہوتا۔

کچھ خود ہی کمانا پڑتی ہیں۔

***

پہلے چپ رہو

اگر لوگوں کو بتاؤ گے تو خوفزدہ اور تنگ کریں گے۔

ہارو گے تو  مزاق اڑائیں گے،

جیت جاؤ گے تو پھر نفرت کرنے لگ جائیں گے۔

***

اللہ ہے جب اپنے ساتھ تو پھر ہمیں

دنیا اور دنیا والوں سے کیا لینا دینا۔

***

اچھا اچھا سوچو بُرا تو شیطان بھی سوچتا ہے۔

***

ابھی تو ہم نے کوششوں کی بنیاد رکھی ہے عمارت دیکھنا ابھی باقی ہے۔

***

اللہ تک رسائی ایک کیفیت کا نام ہے اور وہ کیفیت ہے یقین کی کیفیت۔

***

کامیابی کے لیے ضرروی ہے خود کو  اپنے وقت کی قید میں قید کرنا سیکھو۔

***

نفع دینے والا نقصان

مقصد کو کبھی بھی نفع و نقصان کے ترازو میں ہرگز نہیں تولنا کیونکہ اس میں صرف نفع ہی نفع ہوتا ہے۔ مقاصد میں نقصان کا سوچنا بھی گناہ ہوگا۔ اس میں نفع کو نفع اور نقصان کو بھی نفع شمار کرناکیونکہ اس میں نفع خوشی دے گا  اور نقصان ڈر ختم کرے گا ،تجربہ دے گا۔نقصان بھی بہتری کا سودا ہو گا۔

***

میں ایک الگ سوچ کی مجرم تھی لہٰذا

مجھے  پاگل ہونے کی سزا سنائی گئی۔

***

اُڑتے تو سبھی پرندے ہیں مگر

بلندی پر کوئی کوئی ہی جاتا ہے۔

***

ہمیشہ اچھے لوگوں میں اپنا عکس تلاش کرو۔

***

کم ظرف لوگ  ہماری مصروفیت کی قدر  تک نہیں کرتے  اور چاہتے ہیں کہ ہم ان کے ویلے پن کا بھی احساس کریں۔

***

مجھے پتہ ہے میرے ارد گرد کیسے نیک اور کتنے  عظیم لوگ رہتے ہیں جہاں اپنے خوابوں کا اظہار  کرنا محض ایک  گناہ ہو گا بس۔۔۔

***

اسباب پیدا کرو

کچھ کرنے کے لیے اسباب پیدا کرنا سیکھو اور کوشش سے  ہی اسباب پیدا ہوتے ہیں۔

ایک کوشش پر اللہ دس اسباب پیدا کرتا ہے۔

***

اندھیری صبح

کوششوں کے اس سفر میں

دھندلے راستوں کی مسافت پر

ناکامیوں کی تاریکی میں

کامیابی کا چاند جگمگاتا ہے۔

***

لوگ امیر ترین / کروڑ پتی بھی بننا چاہتے ہیں اورسوچ وہی سکون والی رکھتے ہیں۔

***

ہم ترقی پزیر ملک کے زوال پزیر سوچ کے باشندے ہیں۔

***

اللہ اور کامیابی

آج دنیا میں جتنے بھی لوگ کامیاب ہیں  وہ سب سے پہلے اللہ پر یقین کی بات ضرور کرتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے ان کی پہلی کوشش کا سرمایہ صرف اللہ پر بھروسہ ہی تھا۔

***

اور پھر یوں ہوتا ہے کہ بعض اوقات ہمارے صبر کا پھل اچانک ملتا ہے۔

***

خوشی کا ایک پیمانہ یہ ہے کہ لوگوں کو وضاحتیں دینا چھوڑ دو۔

***

کھلی آنکھوں کے خواب حقیقت سے کبھی منہ موڑنے نہیں دیتے۔

***

حیثیت بدلتے ہی لوگ اپنی اوقات  بھول جاتے ہیں۔

***

ایسے لوگوں میں اُٹھنا بیٹھنا ہی چھوڑ دیں جو ہميشہ آپ کے نظریات کو شکوک و شبہات کی نگاہ سے دیکھیں اور گمراہ کرنے کی کوشش میں لگے رہیں۔

***

سخت سے سخت ترین ہوتا ہے وہ وقت جب ہم خود کو قبول کر رہے ہوتے ہیں۔

***

اپنی کوششوں اور محنت میں خود کو تعریفوں کا مختاج نہ بناؤ اگر عادی ہو گئے تو اپنے لیے مشکل ہوگا ۔

***

بعض اوقات ہم خود نہیں جانتے ہوتے کہ ہم اصل میں چاہتے کیا ہیں۔

***

بہترین تعلق کیا؟

کتابوں سے دوستی

اللہ سے تعلق

یہ ایک بہترین اور مکمل تعلق ہے۔

***

جب دنیا ہمارے سوالوں کا جواب دینے میں ناکام رہتی ہے

تب جا کر قدرت کی طرف سے ان کا جواب ملتا ہے۔

***

اپنے ادھورے خوابوں کا تذکرہ لوگوں سے مت کرنا لوگ  رسوا کریں گے۔

***

ہمت وہ نہیں جو دوسروں کا سامنا کرنے کی ہو

ہمت وہ ہوتی ہے جو اپنی بات پر ڈٹے  رہنے کی ہو۔

***

خواب نیند کا مشغلہ یا پھر بیداری کی فرصت کا نام نہیں بلکہ ایک تعبیر کا اشارہ ہیں۔

***

انسانیت کی معراج یہ ہے کہ چلنے والوں کے ساتھ تو سبھی چل سکتے ہیں

تم گرنے والوں کو اُٹھانا سیکھو۔

***

اکیلے چلنا سیکھو بھیڑ میں اپنی شناخت بھی کھو دو گے۔

***

چار لوگوں میں بیٹھ کر چار باتیں کرنا کوئی بڑی بات نہیں  بلکہ

سب میں بیٹھ کر سب سے الگ بات کرنا بڑی بات ہے۔

***

اپنا تو بس ایک ہی آسرا ، سہارا اُمید اور یقین کہ حقیقت میں میرے ساتھ اللہ ہے نا!

***

محنت کو نام اور مقام ضرور ملتا ہے۔

***

تعریف اور تنقید انسان کو بنا دیتی ہے یا بگاڑ دیتی ہے۔

***

لوگ جس زمین کے لیے لڑتے ہیں

پھر اسی میں جانے سے بھی ڈرتے ہیں۔

***

یہ نہ ہو کہ ہم مسلمان عبادات ہی لیے پھرتے رہیں اور کافر صرف اخلاقیات سے ہی بازی لے جائیں۔

کم ظرف لوگوں میں اعلیٰ ظرف کا مظاہرہ کرناصرف اپنا ظرف ضائع کرنے کے برابر ہے۔

***

جو جیسا نظریہ رکھتا ہے اس کو  ہر طرف ویسا ہی نظر آتا ہے۔

***

بڑا آدمی بننے کے لیے بڑی ٹھوکروں سے گزرنا پڑتا ہے۔

***

کھلتے تو سب ہی ہیں مہکتا کوئی کوئی ہے۔

***

قابلیت یہ ہے کہ خود کو اس قابل  بناؤ کہ قابل لوگوں کا مقابلہ کر سکو۔

***

اندر کا اندھیرا

***

روشنی تب ہی ممکن ہےجب اندر کا اندھیرا ختم ہواور اندر کا اندھیرا اندھیرے میں ہی نظر آتا ہے۔ ہر چیز روشنی میں نظر آنا نا ممکن ہے۔

***

ہر خواہش خواب نہیں ہوتی اورہر خواب خواہش ہو نہیں سکتا اور کچھ خواب خواہش رہ جاتے ہیں۔

***

ناکامی کامیابی کی قدر کا لطف بڑھا دیتی ہے۔

***

قابلیت کا افسوس

ٹیلنٹ جب تک اپنا اظہار نہیں کرتا تب تک یہ ہمیں بے چین اور اُداس رکھتا ہے۔

***

یوں کچھ اداسیاں بے سبب نہیں ہوتیں۔

***

خود کو خود کے ساتھ جینے کا بھی اپنا ہی ایک مزہ ہے۔

***

ڈاکٹر ڈاکٹر ہی رہتا ہے چاہے ڈنگر ڈاکٹر کہو  یا چاہے ڈاکٹر ڈنگر کہہ لو۔

***

جس دن میں کچھ سیکھ گئی اس دن وہ میری آخری ہار ہو گی۔

***

غور کرو غرور نہیں۔

***

حکم غورو فکر کرنے کا تھا اور لوگ غرور کرنے پر غور کر رہے ہیں۔

***

بات جب حد سے بڑھ جائے  تب وہاں بات کرنے سے بات ہی نہیں بنتی۔

***

خالی دماغ شیطان کا گھر ہے تومنفی خیالات شیطان کا رنگ محل یا لائبریری یا دماغ کا کباڑ خانہ۔

***

ایک رائٹر اپنے خیالات کے لمحات کو قید کرنے میں کمال کا ہنر رکھتا ہے۔

***

غیرت کے نام پر بیٹیاں کہاں قتل ہوتی ہیں،

ارے غیرت مند لوگ تو بیٹیوں پر ہاتھ تک نہیں اُٹھاتے۔

***

پرانی سوچ کو بدلنے کے لیے تیار ہی نہیں ہم اور امید کر رہے ہیں نیا پاکستان بننے کی۔

***

غلط لوگ کبھی غلط نہیں ہوتے بلکہ صحیح لوگ غلط لوگوں سے بات کر رہے ہوتے ہیں۔

***

ضروری نہیں ہر بولنے والا بات کرنے والا بھی ہو۔

***

ہم اندھیروں میں اندھیرے سے ڈرتے ضرور ہیں مگر

اندھیرے سے ہر گز نہیں ڈر رہے ہوتے۔

***

چالاک تو لومڑی تھی لوگ تو مکاریاں کرتے ہیں۔

***

پاکستان میں لڑکی کے خوابوں کو ایسے ہی لیا جاتا ہے

جیسے بلی کی خواہش کوّے کو پکڑنے کی ہو۔

***

خیالات کی جنگ میں نہ کوئی ہارتا ہے اور نہ کوئی جیتتا

بلکہ اس میں سب تباہ ہو جاتا ہے۔

***

شطرنج صرف شاطر لوگوں کا کھیل ہی ہو سکتا ہے۔

***

ایک مسلمان کبھی بھی ظالم نہیں ہو سکتا۔

***

وہ بدکردار ہے یہ تو سب نے دیکھا

وہ بھوکی تھی یہ کسی کو بھی نظر نہ آیا۔

***

جب بڑے انصاف نہ کریں

تب چھوٹوں کو دلائل دینا پڑتے ہیں۔

***

اپنی محفل میں صرف ہم لوگ ہی ہوتے ہیں

میں ۔۔۔خواب۔۔۔شکست۔۔۔آنسو۔۔۔اور گواہ صرف اللہ!

***

بڑے لوگ  کون سے ہوتے ہیں۔۔؟

بڑے لوگ

بڑی سوچ

بڑی باتیں

بڑی منزل

بڑی کامیابی

بڑے محلوں میں بڑے پیسوں سے نہیں ملتی بلکہ

بڑی محنت

بڑی لگن

بڑے جذبے

بڑی قربانیوں  کے بعد ملتی ہے۔

***

بڑی  بڑی ٹھوکروں سے گزرنا پڑتا ہے

بڑے بڑے راستے

بڑی بڑی مسافتیں طے کرنا پڑتی ہیں

تب جا کر کچھ بڑا حاصل ہوتا ہے۔

***

پاکستان میں کل تین اور کچھ دو طرح کے لوگ زیادہ ہیں

ایک تماشہ کرنے والا

دوسرا تماشہ دیکھنے والا

تیسرا ابھی پاکستانی نہیں ہوا۔

***

جیت کی خاموشی جبکہ کامیابی کا مزہ ہوتا ہے۔

***

سارے خواب پورے نہیں ہوتے  صحیح  کہا کسی نے کچھ خوابوں کے لیے جی توڑ محنت کرنا پڑتی ہے کیونکہ سارے خواب یونہی نہیں پورے ہو جاتے۔

***

ہم خوابوں کو بھول سکتے ہیں مگر

خواب ہمیں کبھی نہیں بھولتے۔

***

کامیابی ناکامی کے بعد کا نام ہے۔

***

سب سے بڑا حاصل خود انحصاری ہے۔

***

سب سے بڑا خسارہ دوسروں پر انحصار کرنا ہے۔

***

فضول سوچنا ذہن کے ساتھ ذیادتی ہے۔

***

ایک طرف لوگ کارٹون دیکھ کر خوش ضرور ہوتے ہیں مگر

دوسری طرف انہیں کارٹون کہنے پر غصہ ہی منا جاتے ہیں۔

***

کیوں؟

That’s the end of the free sample

You have read 12% of کامیاب زندگی کے اصول - Kamyab Zindagi k Usool- Self-development Book in Urdu. The full e-book picks up right where this stopped.

  • Unlocks the moment your payment clears
  • Reads in any browser — nothing to install
  • Zunara Zafar earns a royalty on every copy
Buy the e-book — Rs 420

See all editions, reviews and details

کامیاب زندگی کے اصول - Kamyab Zindagi k Usool- Self-development Book in Urdu Buy — Rs 420