30% of the book — free to read

بچوں کیے لیے دلچسپ غزلیں اور نظمیں
(ترتیب)
نرمین سرھیو
کاپی رائٹ © ۲۰۲۲ء داستان
جملہ حقوق بحق مصنفہ محفوظ ہیں۔
اس کتاب کا کوئی بھی حصہ ناشر کی پیشگی تحریری اجازت کے بغیر
چھپوایا اور فروخت نہیں کیا جا سکتا۔ تنقیدی مضامین اور تبصروں
میں مختصر اقتباسات کے استعمال پر یہ پابندی لاگو نہیں ہوتی۔
اشاعت اوّل: ٢٠٢۲ء
ناشر: داستان پبلشرز، پاکستان
فہرست
|
7 |
|
|
8 |
|
|
10 |
|
|
12 |
|
|
14 |
|
|
16 |
|
|
18 |
|
|
20 |
|
|
21 |
|
|
23 |
|
|
25 |
|
|
26 |
|
|
28 |
|
|
30 |
|
|
31 |
|
|
33 |
|
|
35 |
|
|
37 |
|
|
39 |
|
|
41 |
|
|
44 |
|
|
46 |
لب پہ آتی ہے دعا بن کے تمنا میری
زندگی شمع کی صورت ہو خدایا میری!
دور دنیا کا مرے دم سے اندھیرا ہو جائے!
ہر جگہ میرے چمکنے سے اجالا ہو جائے!
ہو مرے دم سے یونہی میرے وطن کی زینت
جس طرح پھول سے ہوتی ہے چمن کی زینت
زندگی ہو مری پروانے کی صورت یارب
علم کی شمع سے ہو مجھ کو محبت یارب
ہو مرا کام غریبوں کی حمایت کرنا
درد مندوں سے ضعیفوں سے محبت کرنا
مرے اللہ! برائی سے بچانا مجھ کو
نیک جو راہ ہو اس رہ پہ چلانا مجھ کو
حلوے کے لیے پھر آج بھی ہم اک آس لگائے بیٹھے ہیں
جو بات زباں پر لا نہ سکے وہ دل میں چھپائے بیٹھے ہیں
تھوڑی سی مٹھائی طاق پہ تھی مٹھی میں چرائے بیٹھے ہیں
ابو کے بھگائے بھاگے تھے امی کے بلائے بیٹھے ہیں
کچھ بچ بھی گئی ہیں پٹنے سے کچھ مار بھی کھائے بیٹھے ہیں
تجھ سے تو ہمیں کوئی شکوہ اے خالق صبح و شام نہیں
اسکول ہی ایسا ہے کہ جہاں کچھ چین نہیں آرام نہیں
اس وقت اگرچہ سر میں کسی کے درد برائے نام نہیں
ہر وقت مگر پڑھتے رہنا کم عمروں کا تو کام نہیں
سب اپنی اپنی کرسی پر سدھ بدھ بسرائے بیٹھے ہیں
اک بار کہیں سے مل جاتا ہم سب کو چراغ چین اگر
بس سال میں اک دن پڑھ لیتے درجے کی کتابیں فر فر فر
پھر خواب ہی دلچسپی رہتی پھر خوب مزہ آتا دن بھر
اسکول میں جانا کیوں ہوتا ہر روز یہ رہتا کیوں چکر
امید نہیں لیکن پھر بھی امید لگائے بیٹھے ہیں
لیکن یہ زمانہ علم کا ہے یہ وقت ہے آگے بڑھنے کا
مل جل کے کریں گے گر محنت ہو جائے گا ہر سپنا پورا
ہمت سے ہوئی ہیں تعمیریں جرأت سے ہوا ہے کام نیا
جب عزم و عمل اچھا ہوگا اچھا ہی نتیجہ بھی ہوگا
ہم لوگ یہاں حلوہ کھا کر اک شمع جلائے بیٹھے ہیں
سب زبانوں کی جان ہے اردو
کتنی پیاری زبان ہے اردو
سارے الفاظ قیمتی گوہر
جوہری کی دکان ہے اردو
یہ تراشے ہوئے حسیں جملے
جیسے ہیروں کی کان ہے اردو
ایک اک لفظ مثل شیر و شکر
کتنی میٹھی زبان ہے اردو
ساری دنیا میں جس کی شہرت ہے
فخر ہندوستان ہے اردو
خواہ ہندو ہو سکھ ہو یا مسلم
ہر بشر کی زبان ہے اردو
شہر دلی کا صرف دل ہی نہیں
سارے بھارت کی جان ہے اردو
حیدرآباد و لکھنؤ ہی نہیں
ہر جگہ کی زبان ہے اردو
کتنی صدیاں گزر چکیں لیکن
آج تک نوجوان ہے اردو
کیفؔ اردو کے جو مخالف ہیں
ان کے گھر کی زبان ہے اردو
You have read 30% of بچوں کے لیے دلچسپ غزلیں اور نظمیں - Bachun k Liye Dilchasp Ghazlein Aur Nazmein. The full e-book picks up right where this stopped.