Check out our most recent publications
Komal Bhatti

Komal Bhatti

@komalbhatti
Lahore, Pakistan Joined Oct 2021 Drama

About the Author

کومل بھٹی لاہور سے تعلق رکھنے والی ایک ایسی باصلاحیت خاتون ہیں۔ وہ ایک سائیکالوجسٹ ہیں اور ایک نامور ادارے میں بطور ری سورتس ٹیچر خدمات سر انجام دے رہی ہیں۔ اس کے ساتھ وہ ہی باشعور ماں بھی ہیں۔ کومل نے اپنے اَدبی سفر کا آغاز محض 13 سال کی عمر میں اسکول کے زمانے سے ہی کر دیا تھا۔ مختلف موضوعات پر چھوٹی چھوٹی کہانیاں لکھتے ہوئے انہوں نے اپنے اِس سفر کو یونیورسٹی تک جاری رکھا۔ کومل ڈائریکشن کا شوق رکھتی ہیں اور بطور ڈائریکٹر انھوں نے کافی شارٹ فلمز میں کام کیا ہے۔
کومل نے اپنی شہرت 2018ء میں اپنے ناول کو ایک آن لائن ویب سائٹ پر شائع کر كے حاصل کی جہاں اِس ناول کی اقساط پوری ہونے سے پہلے ہی اُن كے مختلف اندازِ بیان اور ان کی منفرد سوچ کی بدولت ان كے مستقل قارئین کی تعداد 400 سے زائد ہو گئی۔ لوگوں نے اِس ناول کو بہت ہی پسند کیا اور جلد ہی اِس ناول نے اَدَبی حلقوں میں اپنی جگہ بنا لی۔