Check out our most recent publications
Akash Khan

Akash Khan

@akashkhan96
Hassan Abdal, Pakistan Joined Aug 2025 Travelogue

About the Author

میں کوئی پیشے سے رائٹر نہیں ہوں نہ ہی مجھے اس فیلڈ میں کوئی تجربہ ہے۔ یہ سفرنامہ میں نے اپنی خوشی اور اپنی خوبصورت یادوں کو ایک کتاب کی شکل دینے کے لیے تحریر کیا ہے۔
میں پنجاب کے ضلع اٹک کے ایک چھوٹے سے شہر حسن ابدال میں پیدا ہوا۔ میرا تعلق حسن ابدال کے ایک نامی خاندان سے ہے۔ میں نے بچپن میں ہر طرح کا لاڈ اور پیار دیکھا لیکن میں ایک بہت ہی حساس طبیعت والا بچہ تھا۔ اپنی عمر سے تھوڑا زیادہ میچور تھا۔


میں نے مارگلہ گرامر اسکول سے میٹرک کیا۔ میں پڑھائی میں کچھ خاص اچھا نہیں تھا اور مشکل سے ہی پاس ہوتا تھا لیکن میں محنت بہت کرتا تھا۔ بچپن سے ہی میرے ذہن میں ڈال دیا گیا کہ میں ایک نالائق طالبِ علم ہوں۔ اس بات سے کافی حد تک میری خود اعتمادی میں کمی آئی۔ لیکن میرے کچھ اساتذہ نے میری لکھنے کی صلاحیت کو سراہا اور مجھے احساس دلایا کہ میں باقی طلبہ سے کم نہیں۔


میں نے بی ایس سی آنرز لاہور کے ایک مشہور ادارے فارمَن کرسچن کالج سے کی۔ ایف سی کالج جانے سے میرے اندر بہت سی مثبت تبدیلیاں آئیں۔ میں نے وہاں مختلف لوگوں کو دیکھا اور جانا۔ میری خود اعتمادی میں بہت اضافہ ہوا۔ میں یہاں اپنے مرحوم خالو جناب شوکت نذیر اعوان کا ضرور شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جنہوں نے مجھے فارمَن کرسچن کالج جانے کے لیے قائل کیا۔


میں پیشے سے ویسے تو ایک بزنس مین ہوں لیکن اس بزنس کو بنانے، بڑھانے اور چلانے میں میرا کوئی ہاتھ نہیں، اصل میں میں ایک مالدار باپ کی خوش نصیب اولاد ہوں۔


خیر، میں ایک احساس کرنے والا شخص ہوں اور اپنے ماں باپ، بیوی، بہن بھائی اور ان کے بچوں سے بہت پیار کرتا ہوں۔ میں چاہتا ہوں کہ میں زندگی میں بس اتنا کما سکوں کہ اپنے ان رشتوں کی ہر خواہش پوری کر سکوں۔


میں ایک عام آدمی ہوں جس کا یہ سفرنامہ تحریر کرنے کا مقصد یہ ہے کہ پڑھنے والے کو اس وقت میں لے جا سکوں جہاں سے میری بہت سی یادیں وابستہ ہیں۔

Statistics as an Author

1Books Published
0Average Rating
0Times Read

Quotes by Akash Khan

“گھر کا کھانا، والدین کی موجودگی، بہن بھائیوں کی شرارتیں، یہ سب وہاں خواب لگتے تھے۔”
“دل یہ سوچ کر اداس سا ہو گیا کہ زندگی کیسی بے رحم ہے — جس کے پاس ہے، اُس کے پاس بہت ہے۔”
“ان کا گھر بہت خوبصورت تھا، اور ملک تو ویسے بھی بہت پیارا تھا۔”
Browse all quotes