Check out our most recent publications
Khurram  Sheikh Ali

Khurram Sheikh Ali

@khurramali_urdu
Oslo-OSL, Norway Joined Jun 2019 Poetry

About the Author

میرا نام خرمؔ علی شیخ ہے۔ میں ۱۹۷۵ء میں ناروے کے شہر اوسلو میں پیدا ہوا۔ میرے والد بہتر مستقبل کی غرض سے۱۹۷۱ءمیں ناروے تشریف لائے۔ ابتدائی تعلیم میں نے St. Paul school کراچی پاکستان سے حاصل کی۔ بعد ازاں کالج پھر یونی ورسٹی آف اوسلو سےیوروپین تہذیب اور تاریخ پڑھی۔ اس سے قبل کمپیوٹر سائنس کا بھی طالب علم رہا۔ میرے اور سیکھنے کی جستجو تاحیات جاری رہےگی۔ ابھی بھی ناروے میں ہی مقیم ہوں اور اپنے اہلِ خانہ کے ساتھ خوشگوار زندگی گزار رہا ہوں۔


اردو سے لگاؤ بچپن سے ہی تھا مگر اردو سے محبت اور دلچسپی پیدا کرنے والی شخصیت مرحوم سر Gabriel کی تھی۔ جوSt. Paul English High School میں میرے اردو کے استاد تھے۔ کتابوں سے دلچسپی بچپن سے ہی تھی۔ میں کوئی شاعر نہیں ہوں نہ مجھے شعر کہنا اورلکھنا آتا ہے۔ یہ میرے جذبات احساسات ہیں جو قلم بند کرنے کی چھوٹی سی کوشش کی ہے۔


دنیا کو دیکھ کے، سن کے، جو جذبات ابھرے انھیں کاغذ پہ اتارا ہے۔ اپنے تمام اوراق جو ادھر اُدھر بکھرے پڑے تھے انھیں یکجا کیا ہے۔

Statistics as an Author

1Books Published
5Average Rating
91Times Read

Quotes by Khurram Sheikh Ali

“لوگ کچرا صرف کچرا دان میں پھینکتے ہیں اور اگر کوڑادان نہ ہو تو اپنا کچرا وہ جیب میں رکھتے ہیں۔”
“انسانیت، برابری، جو ہمارے اقدار ہیں وہی ان کی ہیں فرق یہ ہے کہ نارویجن قوم اس پہ عمل پیرا ہیں اور ہم پاکستانی نہیں۔”
“جس کی وجہ سے آج، ان کے گزر جانے کے بعد بھی لوگ انھیں عزت سے یاد کرتے ہیں۔”
Browse all quotes