Check out our most recent publications
Muneeb Masoud

Muneeb Masoud

@muneebmasoud56
Attock , Pakistan Joined Mar 2022 Anthology

About the Author

منیب مسعود چشتی کا تعلق ضلع اٹک کے ایک نواحی گاؤں ناڑہ سے ہے۔ان کی پیدائش سن 1992ء میں ہوئی۔ منیب مسعود  نے  ابتدائی تعلیم اپنے گاؤں میں حاصل کی، اس کے بعد چند سال کے لیے عربی سے مستفید  ہونے کے لیے  الکرم انٹرنیشنل انسٹیٹیوٹ (سرگودھا) چلے گئے۔  وہاں سے واپس آ کر انھوں نے انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد سے انگریزی میں  بی ایس(آنرز) کیا اور گریجویٹ ہوئے۔


گریجویشن کے بعد منیب مسعود نے گورنمنٹ سکول میں بہ طور معلم فرائض انجام دیے۔ ساتھ میں UMT، لاہور سے ایم فلبھی جاری رکھا۔ ان کے مقالہ کا موضوع قوالی پر مابعد جدیدیت کے اثراتپر تھا، جو بہت محنت و لگن سے  اِسی ماہ پایۂ تکمیل کو پہنچا ہے۔


منیب مسعود تعلیمی مصروفیت کے علاوہ اپنے حلقہ  میں موٹیویشنل سپیکر کے طور پر بھی جانے جاتے ہیں۔


لکھنے اور پڑھنے کے شوق کی وجہ سے گھر میں ہی ہر موضوع پر بالعموم اور بالخصوص حدیث اور تصوف پر مبنی جدید و نایاب کتب پر مشتمل لائبریری بھی بنا رکھی ہے۔


ان کی دو کتب سکالرز کے پاس نظرِ ثانی کے لیے گئی ہوئی ہیں۔

Statistics as an Author

1Books Published
4Average Rating
31Times Read

Books by Muneeb Masoud